ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹینس سٹار وینس ولیمز کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

ٹینس سٹار وینس ولیمز کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

Sat, 01 Jul 2017 18:28:29  SO Admin   S.O. News Service

نیو یارک،یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہو گئی۔وینس ولیمز حادثے میں محفوظ رہیں، غلطی وینس ولیمز کی تھی۔جیو نیوز کے مطابق ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز اپنی کار پر جا رہی تھیں کہ اس دوران مخالف سمت سے آنے والے گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے بعد ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کار ایکسیڈینٹ کا شکار ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جو دو ہفتوں بعد چل بسا۔یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا ۔

جیروم بارسن نامی شخص ا اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ گاڑی ان کی اہلیہ ہی چلا رہی تھیں۔ ایک چوراہے پر وینس ولیمز کی گاڑی اوران کی گاڑی میں تصادم ہوا۔پولیس کاخیال ہے کہ یہ حادثہ وینس ولیمز کی غلطی سے پیش آیا ہے۔سات گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی وینس ولیمز نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ گاڑی آہستہ چلا رہی تھیں لیکن دوسری گاڑی نہیں دیکھ سکیں۔


Share: